محافظ ہونے پر میں گاندھی جی کے الفاظ پر عمل کرتا ہوں
01:12PM Wed 16 Nov, 2016
ہم سرکاری خزانہ کے مالک نہیں،محافظ ہیں،نتیش کمارکامرکزکے اقدام پرطنز
پٹنہ، (ایف او یس)
بہار کے وزیراعلی ٰنتیش کمارنے مرکز کی بی جے پی کی قیادت والی حکومت پر اشتہارات پر موٹی رقم خرچ کرنے کولے کربالواسطہ طور پر نشانہ لگاتے ہوئے آج کہا کہ ان کے برعکس وہ مہاتما گاندھی کے الفاظ پر عمل کرتے ہیں کہ ہم سرکاری خزانے کے مالک نہیں بلکہ محافظ ہیں۔کمار نے اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا کے برے اثرات پرروشنی ڈالی ، جس کا آج کل کافی زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ریاست میں تقریبا 50لاکھ گھروں کو مفت بجلی کے کنکشن مہیا کرانے کی اسکیم شروع کرنے کے لیے منعقد ایک پروگرام میں کہاکہ میں مہاتما گاندھی کے الفاظ پر عمل کرتا ہوں کہ ہم سرکاری خزانے کے مالک نہیں بلکہ محافظ ہیں اور اسی وجہ سے ان کی طرح حکومت کی طرف سے مالی امدادسے بہت زیادہ اشتہاراتی مہم نہیں چلاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم شاید ملک میں حکومت کی طرف مالی امداد والے اشتہارات پر سب سے کم خرچ کرتے ہیں۔انہوں نے بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت پر بالواسطہ طور پر حملے کرتے ہوئے کہاکہ وہ خود کو روشنی میں لانے کے لیے بڑے پیمانے پر تشہیری مہم چلاتے ہیں۔