ہم ناگانے خودکشی کرنے کی کوشش کی

02:06PM Sun 9 Jul, 2017

بنگلور(بھٹکلیس نیوز):۔ پرانے نوٹوں کو لیکر نئے نوٹ دینے اور صنعت کاروں کو اغوا ء کرنے کے الزام میں گرفتار خطرناک ملزم 50سالہ ہم ناگا عرف ناگراج نے پرپنااگراہارجیل میں خود کشی کرنے کی ناکام کوشش کی ہے اور اسے جیل کے ہی اسپتال میں بھرتی کردیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ ناگراج کو ایک قیدی کے ساتھ کوٹھری میں رکھا گیا تھا اور اس نے بیت الخلاء کو جانے کے وقت فینائل پی گیا اور قے کرنے لگا۔جیل حکام نے اسے جیل کی اسپتال میں بھرتی کرایا۔ناگراج نے جیل حکام کو اسے باہر کی اسپتال میں بھرتی کرانے کے لئے کہا۔لیکن اس کی بات کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔کیونکہ ناگراج ہمیشہ سے ہی ناٹک کرنے لگا تھا۔ اس نے پوچھ تاچھ کے وقت پولیس اہلکاروں کے پیر چھونے کے ساتھ ہی رونے کی اداکاری کی تھی اور پھر عدالت میں جج کے سامنے پولیس کے ذریعہ پٹائی کرنے اور بیماری کاناٹک کرتا تھا۔ ناگراج نے جیل میں خودکشی کا بہانہ کرنے باہر کی جیل میں بھرتی ہونا چاہتا تھا اور وہاں اس سے ملنے کے لئے آنے والے رشتہ داروں اور دوستوں سے خفیہ طور پر ملاقات کرنا چاہتا تھا اور ضمانت بھی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ جیل حکام نے اس کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے۔