رکن اسمبلی سنیل نائک کی جانب سے بھٹکل میں راشن کی تقسیم

02:53PM Fri 10 Apr, 2020

بھٹکل: 10 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سارے گھر ایسے ہیں جنہیں پیٹ بھر کھانا نصیب نہیں ہورہا ہے۔ روزانہ کما کر کھانے والوں کی تو حالت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔ اسی کے پیش نظر آج بھٹکل میں رکن اسمبلی سنیل نائک کی طرف سے مختلف محلوں میں راشن کی تقسیم کی گئی ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے آج بھٹکل کے قریب 1200 گھروں میں کھانے کی چیزیں تقسیم کیں ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے شرالی، ہنومان نگر، جالی، بیلکے، بندر، منڈلی، آثارکیری، ہندو کالونی، ہرلی سال، کارگیدے وغیرہ میں پہنچ کر راشن تقسیم کیا ہے۔