آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کی جانب سے حیدرآباد میں ساتواں دو روزہ ویمنس ونگ ورکشا پ کا انعقاد
03:48PM Thu 28 Jun, 2018
حیدر آباد: 28 جون، 18 (پریس ریلیز) ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے جنوبی ہند شہر حیدرآباد میں ساتواں دو روزہ ویمنس ونگ ورکشاپ ، زیر نگرانی : مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب دامت برکاتھم،سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و مولانامحمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب دامت برکاتھم،سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، بتاریخ :/30جون،اور1 / جولائی 2018 ، بروز : ہفتہ ،اتوار ، بوقت : 10 بجے دن تا 5 بجے شام ،بمقام : معین آباد،حیدرآبادمیں منعقد کیا جارہاہے۔
کنونیر ورکشاپ ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ مسؤلہ ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں اور اضلاع سے تقریبا40 سے زائد خواتین کی شرکت متوقع ہے۔