سوشیل میڈیا پر نازیبا الفاظ کے استعمال پر قانون سازی پر غور:یواے ای

05:18PM Wed 17 Jun, 2015

عرب امارات،17جون(ایجنسی) متحدہ عرب امارات انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے دوسرے افراد کو گالم گلوچ اور نازیبا الفاظ کی ادائی پر سخت سزا اور بھاری جرمانہ عاید کرنے سے متعلق قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔ متذکرہ جرم کی پاداش میں ڈھائی لاکھ اماراتی درھم [یعنی 68000 ہزار امریکی ڈالر] جرمانہ اور قید کی سزا تجویز کرنے کا امکان ہے۔ جرم کا ارتکاب کرنے والا اگر کوئی غیر ملکی تارک وطن ہوا تو اس کی امارات بدری بھی سزا میں شامل ہو گا۔ مجوزہ مسودہ قانون کا امارات کی سپریم وفاقی عدالت جائزہ لے رہی ہے کیونکہ حال ہی میں ان ذرائع مواصلات کے غلط استعمال کی شکایات اور ان کی بنا پر عدالتوں میں مقدمات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔