"کارتک کے قاتلوں کو قید نہیں کیا گیا تو ضلع کو آگ لگا دیں گے"؛ ایم پی نلین کمار کا متنازعہ بیان

02:32PM Tue 3 Jan, 2017

بھٹکلیس نیوز / 03 جنوری، 17 منگلورو/ (نامہ نگار)  اتوار کے روز ہندو ہتھ رکشنا ویدیکے کے زیر اہتمام پاجیرو سدرشن علاقہ سے کوناجے پولس تھانہ تک خاموش جلوس نکالا گیا۔  اس کے بعد وہاں موجود احتجاجی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایم پی نلین کمار نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے  کہا کہ "دو ماہ قبل منگلورو  تعلقہ پنچایت کے سابق صدر امیش گانیگا کے فرزند کارتک راج کے قتل کے ملزموں کو اگلے دس دنوں کے اندر قید نہیں کیا گیا تو ضلع کو آگ لگا دیں گے"۔انہوں نے مزید کہا کہ الال میں مسلسل ہندوؤں پر حملے ہورہے ہیں ،مینگلور میں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ ٹھیک نہیں ہو پارہا ہے لیکن اس کے باوجود متعلقہ افسران ہاتھ پر ہاتھ رکھے خاموش بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے  اس قتل کی  تحقیقات کے لئے راست طور پر رکن اسمبلی کو ذمہ دار ٹہرایا اور پولس اہلکاروں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پولس کو سخت سست سنایا۔ اس متنازعہ بیان پر فوری رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بلاک کانگریس نے معاملہ درج کیا ہے اور ریاستی وزیر داخلہ کو اس کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ (ترجمہ : اے جے اسدی)