واضح رہے کہ سعودی عرب نے کرونا وائرس کی وَبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مارچ کے اوائل میں اپنی سرحدیں بند کردی تھیں، فضائی سروس معطل کردی تھی اور اس سے قبل 27 فروری کو عمرے کی ادائی پر پابندی عاید کردی تھی۔اب وہ بتدریج ان بندشوں کو ختم کررہا ہے اور سرکاری اور نجی دفاتر کھول دیے گئے ہیں۔ سعودی حکومت نے اسی ہفتے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے عاید کردہ بہت سی پابندیوں کو ختم کردیا ہے اور مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سمیت مساجد میں فرزندان توحید کو پنج وقتہ نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔