انتخابی تشہیرختم ہوتےہی 'مشن اتحاد' پرنائیڈو کی راہل سے ملاقات، اکھلیش یادواورمایاوتی سےبھی کریں گےتبادلہ خیال

09:32AM Sat 18 May, 2019

لوک سبھا الیکشن کے لئے آخری مرحلے کی انتخابی تشہیرختم ہوچکی ہے۔ اب 19 مئی کو ساتویں اورآخری مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے اور23 مئی کو دنیا کے سب سے بڑے جمہوریت کا نتیجہ آئے گا۔ ایک طرف وزیراعظم نریندرمودی اوربی جے پی صدرامت شاہ نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرکے مکمل اکثریت کے ساتھ جیت کا دعویٰ کیا ہے تووہیں اپوزیشن ایک بارپھراتحاد کی کوششوں میں مصروف ہوگیا ہے۔