بھٹکل کڈوین کٹہ ڈیم میں پانی کی قلت کے بعد میونسپال افسران نے عوام کو پانی کا استعمال کم کرنے کی دی ہدایت

01:05PM Tue 7 May, 2019

بھٹکل: 7 مئی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں مانسون کی شروعات نہ ہونے کے سبب اکثر علاقوں میں پانی کی قلت پائی جارہی تھی جسے دیکھ کر بھٹکل کے کئی ادارے وہاں پانی کی سپلائی کرکے حتی الامکان ان کی ضرورت کو پوری کر رہے تھے۔ لیکن اب بھٹکل کے کڈوین کٹہ ڈیم کا پانی بھی ختم ہونے کے قریب ہے جس کی وجہ سے میونسپالٹی کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانی میں کٹوتی کی جارہی ہے اور آئندہ دس دنوں میں بارش نہ ہونے پر مکمل پانی بند ہوجانے کی بات کہی جارہی ہے۔ ایسے میں میونسپال کے افسران نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ پانی کا بے جا استعمال نہ کریں اسے صرف ضروری چیزوں کے لیے استعمال کریں ورنہ اگر بارش نہ ہو تو پھر پانی کے لالے پڑسکتے ہیں۔