ہیبلے گرام پنچایت کی طرف سے کچرہ اٹھانے کا مسئلہ بنا پھر درد سر؛ عوام نے کچرہ پھینکنے کی جگہ کو لے کر کی مخالفت
03:57PM Tue 12 Feb, 2019
بھٹکل: 12 فروری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہیبلے گرام پنچایت کی جانب سے کچرہ اٹھانے والی گاڑی کو شروع کیے ابھی ایک دن ہی گزرا ہےکہ آج منگل کے دن حنیف آباد اور جامعہ آباد اردو اسکول کے قریب کے عوام نے کچرہ پھینکنے کو لے کر مخالفت شروع کردی ہے اور دوبارہ کچرے کو ان جگہوں پر پھینکنے کی صورت میں پتھراؤ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنچایت کی جانب سے کچرہ جمع کرنے کے بعد پنچایت کے پاس کچرہ پھینکنے کی کوئی جگہ نہ رہنے کے سبب حنیف آباد میں مسجد عمیر اور جامعہ آباد میں اردو اسکول کے قریب پھینکا جارہا ہے۔اس سے مشتعل عوام نے پنچایت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے فوری طور پر اس مسئلہ کو حل کرنے کی مانگ کی ہے۔
حنیف آباد کے عوام اور جامعہ آباد کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر پنچایت کے پاس کچرہ پھینکنے کے لیے جب کوئی جگہ ہی نہیں تھی تو پھر پنچایت والوں کو گاڑی کی شروعات کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس سے ان کی مشکلیں اور بھی زیادہ ہوگئی ہیں ۔انہیں اپنے گھر وں کا کچرہ واپس اپنے محلے میں ہی جمع ہوتا دکھ رہا ہے جس کے قریب کتوں اور کؤں کی بھیڑ دیکھی جارہی ہے۔ایسے میں ایک طرف بچے اور بوڑھے کتوں کی وجہ سے راستوں پر چلنے سے کترا رہے ہیں تو وہیں دوسری طرف کوّے گندگیوں کو اٹھا کر کنؤوں میں ڈال رہے ہیں۔
اس سلسلہ میں جب پنچایت کے ذمہ داران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں سرکاری کے پاس پہلے ہی اس کی مانگ بھیجی تھی لیکن اس مسئلہ کو حل ہونے میں تھوڑی دیر لگے گی۔پنچایت صدر این ڈی موگیر نے مسئلہ کے حل ہونے تک عوام کو پنچایت کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔