امرتسربم دھماکہ: وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کی ایمرجنسی میٹنگ، عوام سے امن کی اپیل، مہلوکین کو5-5 لا کھ معاوضہ کا اعلان
12:11PM Sun 18 Nov, 2018
امرتسر: پنجاب کے امرتسرمیں نرنکاری سگاگم میں ہوئے گرینیڈ حملے کے بعد وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ نے چنڈی گڑھ میں ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔ کیپٹن امریندرسنگھ اعلیٰ سطح کے سیکورٹی افسران کے ساتھ میٹنگ کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے حادثہ کے مہلوکین کے لئے 5-5 لاکھ روپئے کے معاوضے کا اعلان کردیا ہے جبکہ زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان کیا ہے۔ امرتسردھماکہ کے بعد پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے لوگوں سے امن وامان برقراررکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے خوفزدہ نہیں ہونے کےلئے بھی کہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے ٹوئٹ کرکے اس حادثے پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے تمام ضروری امداد فراہم کرانے کے لئے بھی کہا ہے۔ سیکورٹی افسروزیراعلیٰ کوحادثہ کے متعلق اطلاعات دے رہے ہیں۔ امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ وزیراعلیٰ جائے حادثہ کا معائنہ کرنے جاسکتے ہیں۔