مسجد حرام اور مسجد نبوی میں خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ
02:04PM Sat 17 Nov, 2018
استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں قتل کیے جانے والے صحافی جمال خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں ادا کی گئی۔
العربیہ کے مطابق مقتول صحافی جمال خاشقجی کی نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
قبل ازیں مقتول صحافی کے بیٹے صلاح جمال نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے والد کی نماز جنازہ جمعہ کو مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی۔
"ٹویٹر" پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں صلاح جمال نے کہا کہ جدہ میں ان کی رہائش گاہ پر ایک تعزیتی تقریب منعقد کی جائے گی۔
ایک دوسری ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ تعزیتی تقریب کا سلسلہ سوموار سے منگل تک جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میںقائم سعودیہ کے قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ دو روز قبل سعودی عرب کی عدالت نے خاشقجی کے قتل میں ملوث 5 افراد کو سزائے موت دینے کی سفارش کی ہے۔