ریاستی وزیر اعلیٰ نے کیا ایس ایس ایل سی امتحانات کے ملتوی ہونے کا اعلان؛ ہی یو سی امتحان میں نہیں ہے کوئی تبدیلی

07:41AM Sun 22 Mar, 2020

بنگلور/ بھٹکل: 22  مارچ،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  دنیا بھر میں تیزی سے لوگوں کو متاثر کر رہے مہلک کورونا وائرس کے ریاست میں بڑھتے خطرات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ایس ایس ایل سی کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کردیا ہے تاہم اگلی تاریخ کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے اس سے قبل کہا گیا تھا کہ صوموار کو ہونے والی نشست کے بعد وزیر اعلیٰ اس کا فیصلہ لیں گے لیکن اس کے خطرے کو بھانپتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے آج ہی اس کا اعلان کردیا ہے۔ البتہ کل ہونے والے پی یو سی دوم کے امتحانات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے وہ اپنی مقررہ تاریخ پر حسب معمول چلیں گے۔ واضح رہے کہ ایس ایس ایل سی کے امتحانات 27 مارچ،2020 سے شروع ہونے والے تھے۔