جمعہ سے بی جے پی کانگریس حکومت کے خلاف دھرنا دے گی: یڈ یورپا
04:13PM Mon 14 Aug, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز):۔ بی جے پی کرناٹک یونٹ کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈ یورپا نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت کی بدعنوانیوں اور گھوٹالوں کے خلاف-18اگست بروز جمعہ سے ریاست
گیر احتجاج کرے گی۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی جے پی آئی ٹی کے چھاپو ں کا شکار کانگریس وومن کرناٹک یونٹ کی صدر لکشمی بیبالکر ۔وزیر برائے توانائی اور دیگر لیڈروں کے خلاف احتجاج کرے گی اور ان کے خلاف کی گئی کاروائی کو اعتراف کرکے استعفیٰ دینے اور انہیں کابینہ سے نکال دینے کی مانگ کولیکر دھرنا دیا جائے گا۔ دوسری طرف ریاست میں قحط سالی سے بھی نپٹنے میں حکومت ناکام رہی ہے اور اس معاملہ کولیکر وزیر اعلیٰ سدارامیا سنجیدہ نہیں ہیں۔ ریاست میں امن وامان کی کوئی چیز نہیں رہی اور کئی اضلاع میں بی جے پی اور آر ایس ایس لیڈروں کا قتل ہورہا ہے اور ابھی تک ایک معاملہ میں بھی حکومت ملزموں کو گرفتار کرانے میں ناکام رہی ہے ۔ریاست میں فرقہ وارانہ فسادات اور تشدد سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ریاستی حکومت کی ناکامی ، مخالف پالیسوں اور بدعنوانیوں کو عوام کے سامنے رکھے گی۔انہو ں نے دعوی کیا کہ اگلی حکومت بی جے پی کی بنے گی اور وہ وزیر اعلیٰ ہو ں گے۔عوام سدارامیا حکومت سے مایوس ہوچکی ہے اور عوام ریاست میں نئی تبدیلی چاہتے ہیں۔