یوم عالمی مادری زبان کے موقع پر اردو اخبارات کے صحافیوں کی ضلع کلکٹرڈاکٹر یوگیتا راناسے نمائیندگی

02:08PM Wed 22 Feb, 2017

تلگو کی طر ح اردو میں بھی پریس نوٹ جاری کرنے کی محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائیرکٹر کو ہدایت نظام آباد۔(بھٹکلیس نیوز)آج یوم عالمی مادری زبان اُردو کے موقع پر نظام آباد کے صحافیوں کی ایک وفد صوفی رؤف اعظمی فور ٹی،وی۔۔ایم۔اے۔ماجد،راشٹریہ سہارا،عتیق احمد خان رہنمائے دکن ،لطیف الدین تبصرہ ہفت روزہ۔ انوار خان ہلچل تلنگانہ و دیگر نے آج پرگتی بھون میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا سے ملاقات کرتے ہوئے اس بات کا مطالبہ کیا کہ ریاست تلنگانہ حکومت نے اُردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا ہے ۔لیکن ریاست کے اضلاع بالخصوص نظا م آباد میں اردو کو نظر انداز کیا جارہا ہے اس کو جائز مقام نہیں دیا گیا سرکاری محکمہ جات میں اردو کے چلن کو عام کیا جانا چاہئے سرکاری و نیم سرکاری محکمہ جات میں اردو زبان کے مترجمین بالخصوص محکمہ تعلقات عامہ کے دفاتر میں کا تقررعمل میں لا یا جائے تاکہ اردو اخبارا ت و رسائل میں حکومت کی جانب کئے جانے پروگراموں کی تفصیلات بھی اُردو داں طبقہ تک پہنچ سکے اسی طرح مجوزہ مساببقتی امتحانات ،ایم۔سیٹ،لا سیٹ،اور اسی نوعیت کے امتحانات کو سرکاری سرپرستی میں اُردو میں منعقد کئے جائیں۔ بالخصوص ریاست میں اُردو صحافیو ں کے ساتھ جی۔او۔نمبر239میں مکمل نا انصافی کی گئی چنانچہ صحافیوں ضلع کے ذریعہ حکومت تک یہ بات پہنچا نا چاہتے ہیں کہ جی ۔او۔239میں ترتمیم کرتے ہوئے دیگر زبانوں کے ساتھ ساتھ اُردو صحافیوں کو بھی انصاف دلا یا جائے۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا ای وقت ڈپٹی ڈائیرکٹرعلی مرتضیٰ و ڈی آر او پد ما کر کو فوری تلگو زبان پریس نوٹ کی طرح اُردو میں بھی پریس نوٹ جاری کرنے کی ہدایت کی جس پر اُردو اخبارات کے صحافیوں نے شکریہ ادا کیا۔