ممبئی کے اندھیری میں ایک میڈیکل اسٹور میں آگ لگ جانے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک
11:36AM Thu 30 Jun, 2016
Share:
ممبئی۔ ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقے اندھیری میں آج ایک میڈیکل اسٹور میں آگ لگ جانے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کی دم گھٹ جانے سے موت ہو گئی جبکہ دیگر ایک شدید طور پر جھلس گیا۔ فائر بریگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ اندھیری میں ایک چال میں واقع میڈیکل اسٹور میں صبح قریب ساڑھے چھ بجے آگ لگ گئی۔ آگ نے بھیانک شکل اختیار کرتے ہوئے چال کی اوپری منزل کو اپنی زد میں لے لیا، جس سے وہاں رہنے والے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کی آگ کے دھنواں میں دم گھٹ جانے سے موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر آگ کی زد میں آکر جھلس گیا ۔
شدید جھلسنے والے شخص کو ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ اور پانی کے ٹینکر کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات اور جائیداد کو ہونے والے نقصان کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔