ادھار کارد کی ضرورت نہیں ، NPR کارڈ کو بنائیں

08:01PM Mon 22 Jul, 2013

بھٹکلیس نیوز / ۲۲ جولائ ۱۳ بھٹکل (نامہ نگار)آج یہاں آدھار کارڈ سے متعلق پریشان عوام پوسٹ آفس کے باہر کثیر تعداد میں جمع ہو گئی ۔کئی وقت سے چل رہا آدھار کارڈ کے مسلئے کو لیکر عوام کافی پریشان رہی ہیں۔تاہم آج جب پوسٹ آفس کے باہر لوگوں کو کافی دیر انتظار کے بعد پوسٹ افس کے ذمہ دار جب باہر آکر عوام سے کہنے لگے کہ آدھار کارڈ کے فارم ہمیں موصول نہیں ہوئے ہیں اس لئے آج آپ لوگوں کو فارم نہیں ملے گے ،بس اتنا سننا تھا عوام آپے سے باہر ہوگئی اور پوسٹ آفس افسر پر بگڑتے ہوئے آدھار کارڈ کو لیکر اب تک کے جتنے بھی انہیں مسائل پیش آئے ہیں ان سبھی کی بڑھاس نکال دی۔تاہم عوام کو آپے سے باہر ہوتا دیکھ کر بھٹکل پی ایس آئی پرکاش دیواڑیگا اپنے عملہ کے ساتھ موقع واردات پر پہنچ گئے۔اس کے بعد انچارج تحصلدار عبدالغنی بھی اپنے عملہ کے ساتھ پہنچے تاہم ان سبھی سرکاری افسران عوام کو سمجھانے کی کوششیں کی لیکن عوام ذیادہ مشتعل تھی۔ان سب معاملات کو دیکھتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر بھٹکل مسٹر وی پی منوہر کو خبر کی گئی اور وہ فوراً موقع واردات پر پہنچ گئے اورعوام کے سامنے وضاحت پیش کی جس میں انہوں نے کہا کہ آپ لوگ بے وجہ آدھارکارڈ کو لیکر پریشان ہو رہے ہیں ۔اب اس کارڈ کی کوئی بھی ضرورت نہیں ہے بلکہ اب آپ لوگ کے لئے ضروری ہیں کہ NPRکارڈ کو بنائیں اور اس کارڈ کو بنانے کے لئے تعلقہ پنچایت دفتروں میں سینٹرس کو قائم کئے جارہے ہیں اور میونسپالٹی حدود کے مقیم حضرات کے لئے میونسپالٹی دفتر میں سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں۔موصوف اے سی بھٹکل نے مزید اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جن کے پاس پہلے سے آدھار کارڈ موجود ہے انکو اسی کارڈ کو اب NPRمیں منتقل کیا جائے گااور اب آدھار کارڈ کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ صرف NPRکو اہمیت ہو گی۔اس ضمن میں مسٹر وی پی منوہر نے عوام کو مزید اطلاع دی کہ آپ لوگوں کو اب لمبی لمبی قطارلگانے کی کوئی ضرورت نہیں آپ عوام کی سہولت کے لئے آپ کے محلہ میں سینٹرس قائم کئے جائے گے۔او ر اس ضمن میں ہمارے افسران گھر گھر پہنچ کر تفصیلات جمع کرنے میں مشغول ہیں۔اورانہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کو پوسٹ آفس یا کسی ادارے کا چکر کاٹنے کی کوئی ضرورت نہیں ہم آپ لوگوں کو اس بارے میں مطلع کرینگے۔ 22_BKL_3