حج کا فریضہ انجام دینے سے انسان کا دل پاک و صاف ہوتا ہے؛ ڈاکٹر شیوانند
02:31PM Sat 29 Jun, 2019
کاروار: 29 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ’’حج مسلمانوں کے لیے ایک اہم فریضہ ہے اس کے انجام دینے کے بعد انسان کا دل مکمل طور پر پاک و صاف ہوتا ہے جیسا کہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے‘‘۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شیوانند کڈتارکر نے کیا وہ یہاں کاروار میں ساحل ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ اسپتال میں عازمین حج کے لیے ٹیکہ لگانے کے ایک پروگرام میں عازمین سے مخاطب تھے۔
اس موقع پر کاروار مسجد کے امام مولانا بدرالدجی صاحب نے عازمین کو حج کے متعلق بہت سی باتیں بتائیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر امیت کامت، ڈاکٹر ندیم سید، ڈاکٹر موہن بابو، نذیر احمد شیخ، ٹی ایم سی کے سابق صدر ایم ای شیخ، اسلم شیخ، مشتاق مومن بھٹکل سے جناب عبدالعظیم ایس ایم، ضلع وفق بورڈ صدر جناب عبدالقیوم مگڈ وغیرہ موجود تھے۔
ساحل سوشیل ویلفئیر ٹرسٹ کے صدر جناب محمد کلیم نے استقبال کیا، کولور ایجوکشین ٹرسٹ کے صدر جناب ابراہیم کولور نے شکریہ کلمات ادا کیے۔
اجلاس کے اختتام پر عازمین کو ٹیکہ لگایا گیا۔