چھیاسی سالہ دیوے گوڑا نے کر دکھائی ایسی ورزش کہ ہو جائیں گے نوجوان بھی فیل

04:39AM Sat 16 Jun, 2018

پی ایم مودی نے بدھ کے روز اپنا فٹنس ویڈیو جاری کیا تھا، جس میں پی ایم مودی نے کرناٹک کے نئے سی ایم ایچ ڈی کمارسوامی کو فٹنس چیلنج دیا تھا۔ لیکن کمارسوامی نے فٹنس چیلنج کو بڑے پیار سے انکار کر دیا۔ واضح ہو کہ اس  کی دو وجہ مان سکتے ہیں ، ایک تو کچھ روز قبل ہی کمارسوامی کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ جسمانی طور پر ابھی بالکل ٹھیک نہیں ہیں۔ دوسری جانب پی ایم مودی کا فٹنس چیلنج کو قبول کر کے اس کا جواب دینا کمارسوامی کے حامیوں کو مایوس کر سکتا تھا۔ حمایت کاروں کا کہنا ہے کہ اگر پی ایم نے کمارسوامی کے بجائے ان کے والد اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کو فٹنس چیلنج دیا ہوتا تو انہیں اچھا رسپونس ملتا۔ قابل غور ہے کہ کمارسوامی کے والد ایچ ڈی دیوگوڑا باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں۔ دیوگوڑا کے پاس ان کے بنگلورو والے گھر میں پورا جم بنا ہوا ہے۔ 86 سال کے دیوگوڑا اپنی فٹنس اور ورزش سے 40 سال کے لوگوں کو بھی شرمندہ کر سکتے ہیں۔ دیوگوڑا کے پاس ان کے ذاتی ٹرینر کارتک ہیں جو انہیں کافی مشکل ورزش کرواتے ہیں۔ صبح اٹھتے ہی تقریباََ ایک گھنٹہ ٹریڈ مل اس کے بعد ویٹ لفٹنگ ، ڈمبل اور دوسری ورزش کرنا دیوگوڑا کی زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ نیوز 18 سے بات چیت میں دیوگوڑا نے بتایا کہ وہ سالوں سے ورزش کررہےہیں۔ 86 سال کے دیوگوڑا اپنے کھانے پینے کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ دیوگوڑا نے بتایا کہ’’ میں بہت کم کھاتا ہوں، شراب سگریٹ نہیں پیتا ہوں، صرف شاکاہاری کھاتا ہوں۔ کم سوتا ہوں اور صبح روز جلدی اٹھتا ہوں۔ علاوہ ازیں بتا دیں کہ گزشتہ سال فروری میں دیوگوڑا نے 40 ڈگری درجہ حرارت میں 1300 سیڑھیاں چڑھ کر شراونبیلاگولا میں گومتیشور گئے تھے۔ اور اس کے بعد کرناٹک کی انتخابی مہم میں اپنی پارٹی جے ڈی ایس کے لئے دیوگوڑا نے مہم کے دوران 6000 کلومیٹر کا سفرطے کیا تھا۔