غیرمقیم ہندستانی مزدوروں کو دوسرے درجے کا شہری ماننا قبول نہیں : راہل گاندھی ، بی جے پی پر سادھا نشانہ
02:19PM Sun 14 Jan, 2018
Share:
نئی دہلی : کانگریس صدر راہل گاندھی نے امیگریشن چیک ریکوائرڈ(ای سی آر)پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے الگ رنگ کا پاسپورٹ جاری کرنے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے آج کہا کہ غیر مقیم ہندستانی مزدوروں کے ساتھ دوسرے درجہ کےشہریوں والا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مسٹر گاندھی نے وزارت خارجہ کے اس فیصلہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ اسکی ذہنیت کو ظاہر کرتاہے ۔انھوں نے کہا کہ اس سے واضح ہوگیا ہے کہ یہ پاسپورٹ اب فرد کے مستقل پتہ کی پہچان کے طور پر استعمال نہیں ہوگا۔
کانگریس صدر نے ٹویٹ کیا کہ ہندستان کے غیر مقیم ہندستانی مزدور وں کے ساتھ دوسرے درجہ کے شہریوں کی طرح کا سلوک پوری طرح سے ناقابل قبول ہے ۔یہ کارروائی بی جے پی کےامتیازی سلوک والی ذہنیت کو ظاہرکرتا ہے ۔
Treating India's migrant workers like second class citizens is completely unacceptable. This action demonstrates BJP’s discriminatory mindset.https://t.co/6iiOy2rPKC
مسٹر گاندھی نے یہ تبصرہ ان خبروں پر کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے امیگریشن چیک ریکوائرڈ (ای سی آر ) والے پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے نارنگی رنگ کے کور والا پاسپورٹ تیار کیاہے جبکہ غیر ای سی آر والے شہریوں کے لئے پہلے کی طرح نیلے رنگ کا پاسپورٹ رہے گا۔