راشن کارڈ کے لئے تصویر نکالنے بھٹکل میں ایک نئے دفتر کا افتتاح

05:52PM Mon 29 Jul, 2013

راشن کارڈ کے لئے تصویر نکالنے بھٹکل میں ایک نئے دفتر کا افتتاح بھٹکلیس نیوز / 29 جولائی 2013 بھٹکل (رضوان گنگاولی) بھٹکل کی عوام کے لئے راشن کارڈ پر تصویر آویزاں کرنے کے لئے یہاں شمس الدین سرکل پر ایک نئے دفتر کا افتتاح رکن اسمبلی بھٹکل مسٹر منکال ویدیا کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ واضح رہے کہ بھٹکل میں گزشتہ دیڑھ دو سال سے راشن کارڈ پر تصاویر لگانے کا کام جاری ہے لیکن ابھی تک بھی آدھے سے زائد افراد کا یہ کام نامکمل ہے جس کی وجہ سرکاری دفاتر میں نامناسب انتظام بتائی جارہی ہے ۔ ابھی نئی حکومت کے تشکیل پانے کے بعد بی پی ایل کارڈ پر ایک روپئے فی کلو چاول کے اعلان کے بعد اس میں لوگوں کی دلچسپی اور بڑھ گئی ہے اور لوگ صبح سے شام تک اس کے لئے قطار باندھے کھڑے رہتے ہیں اس کے باوجود ان کے کام نہیں ہو پاتے اور مجبوراً انہیں واپس گھر لوٹ جانا پڑتا ہے ۔ اسی لئے عوامی پریشانی کو حل کرنے کے لئے بھٹکل شمس الدین سرکل پر واقع پیٹرول بنک کے قریب ہی اسٹینڈڑ انسپوٹک نامی دفتر میں راشن کارڈ کے لئے فوٹونکالنے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ رکن اسمبلی نے اس کے افتتاح کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تکلیفات کو دیکھتے ہوئے اس دفتر کا افتتاح عمل میں لایا گیا ہے اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس کام کو جلد از جلد انجام دیں ۔ اس موقع پر بھٹکل کے انچارج تحصیلدار اے اے غنی صاحب ، نامدھاری سماج کے صدر ایل ایس نائک ، مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری صاحب ، جناب عبدالرحیم صاحب مسٹر ستیش کمار اور دیگر حضرات موجود تھے ۔ rationcard1 rationcard2