انجمن ڈگری کالج میں سرپرستوں کے لیے اہم نشست کا انعقاد
03:15PM Sun 8 Sep, 2019
بھٹکل: 8 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر میں آج صبح کالج طلبہ کے سرپرستوں کے لیے ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی تعداد میں طلبہ کے سرپرستوں نے شرکت کی۔
جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب کی صدارت میں منعقد اس اہم نشست کا آغاز پروفیسر حبان کی تلاوت کلام پاک کے ذریعے کیا گیا جس کے بعد کالج پرنسپال ایم کے شیخ صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ پروفیسر اے ایم ملا صاحب نے اس پروگرام کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور طلبہ کے سرپرستوں کے درمیان باہمی ربط ضروری ہے ۔ انہیں یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے بچے کالج جاکر کیا کرتے ہیں اور ان کی تعلیمی سرگرمیاں وغیرہ کیا ہیں۔اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پروگرام کو رکھا گیا ہے۔
مہمان خصوصی کے طور پر شریک جناب محی الدین چیڈوباپا صاحب نے اس موقع پر اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے اس اہم نشست کی سراہنا کی ۔انہوں نے کالج انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے سرپرستوں کو جمع کرکے ڈگری سطح پر ایسا پروگرام منعقد کرنا واقعی لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین اکچر کالج میں پہنچنے کے بعد اپنے بچوں کی فکر چھوڑ دیتے ہیں اور ان کے سلسلہ میں کوئی معلومات رکھنے کی نہیں سوچتے ہیں ۔لیکن کالج کی جانب سے وقفہ وقفہ سے اس طرح کے پروگرام کو منعقد کیا جائے گا تو یقینا طلبہ میں بھی اس کے مثبت اثرات پڑیں گے اور سرپرستوں کو بھی اپنے نونہالوں کی سرگرمیاں معلوم ہوں گی۔اس موقع پر پاور پوئنٹ کے ذریعہ سرپرستوں کو بہت سی مفید معلومات دی گئیں۔
صدارتی خطاب کرتے ہوئے جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے آئے دن طلبہ میں نکھار لانے اور ان کی تعلیمی قابلیتوں کو نکھارنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اگر اس میں سرپرست انتظامیہ کا ساتھ نہیں دیتے ہیں تو پھر ساری کوششیں بے کار جائیں گی کیوں کہ یہ سبھوں کے آپسی تعاون سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے سرپرستوں کو کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً طلبہ سے ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھتے رہیں اور کالج انتظامیہ و پرنسپال سے بھی رابطہ میں رہیں۔
اس موقع پر سرپرستوں کو اساتذہ سے سوالات پوچھنے کا بھی موقع دیا گیا اور اس کے تشفی بخش جوابات دیے گئے۔
ڈائس پر مذکورہ حضرات کے علاوہ انجمن پی اینڈ ڈگری کالج بورڈ سکریٹری جناب محسن شابندری صاحب اور دیگر موجود تھے۔