انجمن اسلامیہ مدرسہ نسوان کا ایلکشن
03:14PM Mon 8 May, 2017
14مئی کو پولنگ اور نتیجہ کا اعلان
بنگلور:(بھٹکلیس نیوز) انجمن اسلامیہ مدرسہ نسوان شیواجی نگر بنگلور کیلئے 11رکنی کمیٹی کیلئے 14مئی بروز اتوارصبح8تا 3بجے انتخابات عمل میں آئیں گے ایلکشن افسر جناب منیر احمد کی اطلاع کے مطابق آج نامزد گیاں واپس لینے کی آخری تاریخ تھی 36افراد نے نامزد گیاں داخل کی تھیں جن میں سے آج 19افراد نے نامزد گیاں واپس لے لیں اب17امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں ان میں10خواتین اور 7مرد امیدوار شامل ہیں ایلکشن کے نتائج کا اعلان اسی دن اتوار کو5بجے کیا جائے گا۔ انجمن اسلامیہ مدرسہ نسوان کے576 ممبر س ہیں جو ووٹرس کہلاتے ہیں11رکنی کمیٹی کے لئے پانچ مرد اور چھ خواتین کو منتخب کرنا ہے۔جو امیدوار ، میدان میں قسمت آزمائی کررہے ہیں ان میں بلقیس بانو ،برارہ خانم، فہمیدہ وی کے ، حفصہ تعظیم ، لئیقہ ، مہ ناز فاطمہ ، مبینہ بیگم ، سعیدہ گلناز، تبسم شریف، انور شریف، عبدالباسط، امتیاز حسین وارثی ، قادر باشاہ، منور پاشاہ ، نصیر احمد ، سید شاہد احمد شامل ہیں۔