بھٹکل میں آن لائن فقہ شافعی سوالات و جوابات کا مقابلہ: پچاس ہزار روپیوں کے انعامات

04:12PM Fri 15 May, 2020

بھٹکل: 15 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو/پریس ریلیز) بھٹکل میں اسلامی افکار چینل کی جانب سے پہلی بار اپنے طرز کا منفرد مقابلہ رکھا گیا ہے جس میں آن لائن فقہ شافعی کے سوالات کے جوابات دینے ہونگے۔ ادارہ کی طرف سے جاری اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس انوکھے مسابقے میں پچاس ہزار کے جملہ انعامات رکھے گئے ہیں جو کہ جیتنے والوں اور دیگر افراد کو دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس مسابقہ میں اسلامی افکار ویب سائٹ پر موجود جوابات میں سے ہی سوالات پوچھے جائیں گے۔ مسابقہ کی تفصیلات اور شرائط و ضوابط  کے لیے ادارہ کے یوٹیوب چینل کو  دیکھ سکتے ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔ http://www.islamiafkaar.com/registration-form/