سی ایم پلانی سوامی نے کھولا پٹارہ، دوگنا ہوا بے روزگاری بھتہ

03:44PM Tue 21 Feb, 2017

چنئی، (بھٹکلیس نیوز)تمل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ پلانی سوامی نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہی دن اعلانات کا پٹارا کھول دیا۔اس کے تحت وزیر اعلی نے خواتین اور نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا کام کیا۔تمل ناڈو حکومت کی طرف سے کھولے گئے پٹارے میں کام کرنے والی خواتین کو دو پہیہ گاڑی خریدنے میں 50فیصد سبسڈی دئے جانے کی بات کہی گئی،ساتھ ہی زچگی معاملے میں خواتین کو ملنے والے بھتے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ایسے میں اب خواتین کو 12000روپے کی جگہ 18000روپے ملیں گے، اس کے علاوہ حکومت نے نوجوانوں کو لبھاتے ہوئے بے روزگاری بھتہ دوگنا کر دیا ہے۔وہیں ریاست کے ماہی گیروں کے لئے پانچ ہزار نئے گھروں بنائے جانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جس کے لئے ایک لاکھ 70ہزار روپے کی لاگت رقم منظور کی گئی ہے،جبکہ شراب کی خریدوفروخت روکنے کے ارادے سے وزیر اعلی نے ٹی اے ایس ایم اے سی((TASMACشراب کے پانچ سو آؤٹ لیٹس کو بند کرنے کی بات کہی ہے۔