لوک سبھا انتخابات میں بحیثیت آزاد امیدوار مقابلہ کروں گا :پرکاش رائے

02:09PM Sat 19 Jan, 2019

بنگلورو۔19؍جنوری ( سالار نیوز) اداکارپرکاش رائے نے کہا ہے کہ فرقہ پرستوں کی آواز کو دبا کر عوامی آواز کو مضبوط کرنے کیلئے میں لوک سبھا انتخابات میں بحیثیت آزاد امیدوار مقابلہ کروں گا ۔ جمعہ کو شہر کے پریس کلب میں منعدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام فرقہ پرست طاقتوں کا سامنا کررہے عوام کی آواز بن کر فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف عوام کو راغب کرکے ان کے ساتھ رہنے کی خواہش ہوئی ۔ اس لئے عوام کی آواز بن کر سماج کی صحت سدھار نے کیلئے میں قدم بڑھارہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اہل سیاست چورہیں ۔ وہ تمام عوام کیلئے کیا کررہے ہیں ۔ یہ بتائیے ۔ یہ لوگ ذات مذہب کے نام پر برہمیں بانٹ کر حکومت کررہے ہیں ۔ انہیں صرف پانچ سالوں کے بعد عوام یاد آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندو ،مسلم ،عیسائی مذہب اہم نہیں ہے۔ تمل ،تلگو ، کنڑزبان اہم نہیں ہے ، ان تمام کی آواز اہم ہے ۔ مذہب اہم ہے ، ہمیں فرقہ پرستوں کے خلاف سب کی آواز ہونا ہے ۔ صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چور ، ڈکیتوں ،قاتلوں کو دیکھ کر غصہ آئے ۔ سماج کی صحت کے لئے جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ رہنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ جو لوگ فرقہ پرستی کے خلاف ہیں ان کے ساتھ رہنے میں کوئی برائی نہیں ۔ راستے الگ الگ ہوں گے مگر نشانہ ایک ہے ۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ پارٹی کے مفاد سے زیادہ عوام کامفاد ہے ۔ پرکاش رائے نے بتایا کہ میں بنگلور ہی میں پیدا ہوا ، پلا بڑھا اور پڑھا ہوں۔ گاندھی نگر میں سینما کی دنیا ہوئی ، ایک دہے سے زیادہ تک الگ بھومی میں گزارنے کے بعد اس سے جڑی کئی یادیں ہیں ۔ میرے دوست ، خاندان کے افراد یہاں پر ہیں ۔ اس لئے لوک سبھا انتخابات میں مقالبہ کرنے کیلئے میں نے بنگلور سنٹرل کا انتخاب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا میں ہندو ہوں ،مسلم مذہب کا مخالف نہیں۔ لیکن کچھ لوگ ہمارے عقائد کا غلط استعمال کررہے ہیں ۔ یہ جمہوری انتظام میں ٹھیک نہیں ہے۔ وہ تمام انسانیت کے مخالف ہیں۔