انجمن پی یو کالج طلبہ کے سرپرستان کے ساتھ ذمہ داران کی اہم نشست
02:00PM Tue 26 Sep, 2017
بھٹکلیس نیوز / 26 ستمبر،2017
بھٹکل / (راست) انجمن پی یو کالج طلباء کے سرپرستوں کے ساتھ گزشتہ روز انجمن کے ذمہ داران نے ایک اہم نشست کا انعقاد کیا جس میں قریب 250/سرپرستوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کا آغاز صبح 10:00 بجے انجمن ڈگری کالج کے فنکشن ہال میں ہوا۔ اس موقع پر طلبہ کے سرپرستان کی طرف سے کچھ شکایتیں کی گئی اور ساتھ ہی چند مشورے بھی دئے گئے جس کے بعد ذمہ داران نے اسے سن کر سرپرستان کی غلط فہمیوں کو دور کیا اور ان مشوروں پر عمل کرنے کی یقین دہانی ۔
اس موقع پر نومنتخب پرنسپال جناب یوسف کولا صاحب، صدر انجمن جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب، جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق صاحب، ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسحاق شابندری صاحب، کالج بورڈ سکریٹری جناب جاوید آرمار صاحب نے اس موقع پر موجود سرپرستوں سے خطاب کیا۔
انجمن کے ذمہ داران کا خیال ہے کہ اس طرح کی نشستوں سے انہیں طلبہ پر نگرانی رکھنے اور سرپرستان کو ہورہی شکایتوں کو دور کرنے کا موقع ملے گا جو طلبہ کے بہتر مستقبل کا ضامن ہے۔