صدرجمہوریہ آج کریں گے بودھ پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

02:21PM Sun 19 Mar, 2017

نئی دہلی ،(بھٹکلیس نیوز)صدرپرنب مکھرجی کل یعنی اتوارکو’’21 ویں صدی میں بودھ ازم عالمی چیلنجز اوربحران کے حل میں اہم کردارادااورامکانات‘‘کے موضوع پربین الاقوامی کانفرنس سے بہارمیں خطاب کریں گے۔ صدر پرنب مکھرجی 19 مارچ کوبہار کے دورے پررہنے والے ہیں۔وہاں وہ راجگیر(نالندہ) میں ’’21 ویں صدی میں بودھ ازم عالمی چیلنجزاوربحرانوں کے حل میں اہم کردار اور امکانات‘‘کے موضوع پربین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس کاانعقاد حکومت ہند کی وزارت ثقافت کی طرف سے کیا گیا ہے۔