اردو ڈپلوما کورس کے لئے عرضیاں مطلوب

01:53PM Thu 9 Feb, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)کرناٹکا اردو اکاڈمی اور این سی پی یو ایل کے اشتراک سے اردو سیکھنے کے خواہشمند امیدواروں سے ایک سالہ ڈپلوما کورس کیلئے عرضیاں مطلوب ہیں، خواہشمند امیدوار دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر اور 200 روپیوں کی فیس کے ساتھ عرضیاں کرناٹکا اردو اکاڈمی سے حاصل کرسکتے ہیں، پر شدہ عرضیاں کرناٹک اردو اکاڈمی، کنڑا بھون ، جے سی روڈ تک 28 فروری تک روانہ کرسکتے ہیں۔ یہ فیس کتابوں اور امتحانی فیس پر مشتمل ہوگی۔ تربیت کیلئے تعلیمی قابلیت کی ضرورت نہیں ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے اردو اکاڈمی لائبریری چالوکیہ شعبہ کنڑا بھون ، جے سی روڈ،یا سید نظام الدین سے 22213167 موبائل نمبر8095482660نشاط بانو موبائل نمبر 9886259438 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔