دنیا بھر میں سائبر حملے کے بعد ہندوستان کے کئی اے ٹی ایم بند، وزارت داخلہ نے جاری کی ایڈوائزری

12:02PM Mon 15 May, 2017

نئی دہلی : دنیا بھر پر ہوئے سائبر اٹیک کے بعد ملک بھر میں بہت سے اے ٹی ایم بند ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایڈوائزری جاری کر کے ملک بھر میں متعدد اے ٹی ایم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت ہند نے احتیاطی طور پر یہ قدم اٹھایا ہے۔ رینس مویئروائرس کے سبب حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ کئی حساس اداروں میں بھی اے ٹی ایم نصب ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایسی جگہوں کی حساسیت کے پیش نظر ہی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔