راہل گاندھی قومی ترانہ گاکر دکھائیں، میں جاننا چاہتا ہوں کہ انہیں یاد بھی ہے یا نہیں: انوپم کھیر
02:43PM Mon 5 Dec, 2016
نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے قومی ترانہ کو لے کر کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے راہل گاندھی کی ہندوستانیت پر شک نہیں ہے، لیکن میں نے انہیں قومی ترانہ گاتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ انہیں قومی ترانہ کی دھن یاد بھی ہیں یا نہیں۔
خیال رہے کہ انوپم کھیر وقتا فوقتا راہل گاندھی پر نشانہ سادھتے رہتے ہیں۔ مارچ 2016 میں کولکاتہ میں عدم برداشت کے معاملہ پر بھی انہوں نے راہل گاندھی پر طنز کیا تھا۔ انوپم نے کہا تھا کہ جس دن راہل گاندھی مودی کے 10 ویں حصے کے برابر بھی ہو گئے، ان کا ووٹ راہل کو جائے گا۔