جے ڈی ایس لیڈر جناب عنایت اللہ شابندری کی وزیر اعلیٰ سدارامیا سے ملاقات

02:54PM Wed 30 Oct, 2013

جے ڈی ایس لیڈر جناب عنایت اللہ شابندری کی وزیر اعلیٰ سدارامیا سے ملاقات بھٹکلیس نیوز / 30 اکتوبر،2013 بینگلور / بھٹکل کی معروف شخصیت اور بھٹکل کے جے ڈی (ایس) لیڈر جناب عنایت اللہ شابندری نے بینگلور میں منعقد ایک تقریب میں وزیر اعلی سدارامیا سے ملاقات کی اور بھٹکل کے حالات سے انہیں آگاہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ اس وقت بینگلور میں جناب ضمیر احمد خان صاحب کے رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں آئے ہوئے تھے ۔ اس موقع پر عید الاضحیٰ کے موقع پر بھٹکل میں ہوئی کشیدگی کے بارے میں بھی وزیر اعلیٰ نے سوال کیا اور اس سلسلہ میں باخبر رکھنے کی بات کہی ۔ خیال رہے کہ عنایت اللہ شابندری صاحب سے وزیر اعلٰی کے بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ ایک دفعہ بھٹکل میں ان کے گھر بھی تشریف لائے ہیں ۔ inayatullah-with-siddramayya