سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کا دعوی ، ریزرو بینک نے نوٹوں کی منسوخی کا نہیں دیا تھا مشورہ
03:23PM Fri 3 Mar, 2017
نئی دہلی : کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے آج کہا کہ حکومت نے نوٹوں کی منسوخی کا فیصلہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)کے مشورہ پر نہیں کیا گیا تھا بلکہ یہ فیصلہ اس پر مسلط کیاگیا تھا جس کا خمیازہ ہماری معیشت کو اگلے مالی سال میں بھی جھیلنا پڑے گا۔
مسٹر چدمبرم نے کانگریس محکمہ قانون کی طرف سے نوٹوں کی منسوخی اور معیشت پر اس کے اثرات کے بارے میں یہاں منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ حکومت نے ریزرو بینک کوسات نومبر کو اپنے اس فیصلے کے بارے میں اطلاع دی۔ اس سے پہلے بینک سے نوٹو ں کی منسوخی کے بارے میں کوئی صلاح و مشورہ نہیں کیا گیا اور ریزرو بینک پر نوٹوں کی منسوخی کا فیصلہ مرکزی حکومت کے ذریعہ مسلط کیا گیا تھا۔