کورونا وائرس کے پیش نظر بھٹکل تعلقہ اسپتال میں بھی کیے گئے ہیں احتیاطی اقدامات؛ صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دینے ڈاکٹروں نے کی اپیل
04:09PM Wed 11 Mar, 2020
بھٹکل: 11 مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ملک بھر میں تیاریاں ہورہی ہیں۔ اسی کے چلتے آج بھٹکل تحصلدار کی طرف سے بھی اس سلسلہ میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک نشست منعقد کی گئی تھی۔
اس نشست میں صحت عامہ کے آفیسر ڈاکٹر مورتی راج نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ اس وائرس سے ڈرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے ۔لیکن اس سے بچنے کے لیے صفائی ستھرائی کا خصوصی اہتمام کرنا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے اس موقع پر بھٹکل سرکاری اسپتال میں اس تعلق سے کیے گئے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے سرکاری اسپتال میں خصوصی واردڈقائم کیا گیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک ضلع بھر میں کہیں بھی اس وائرس سے متاثرہ شخص کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے تاہم خلیج سے آنے والوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر کسی شخص کو زکام ، گلے میں درد اور سانس لینے میں تکلیف ہورہی ہو تو وہ جلد سے جلد اپنے خون کی جانچ کرے ۔
اس موقع پر ڈاکٹر سویتا کامت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے موقع پر کھانسنے ، چھینک مارنے کے دوران میں کپڑےیا ٹیش پیپر کی مدد سے منہ کوڈھانکے رکھیں ،عوامی جگہوں پر نہ تھوکیں۔ باربار صابون سے ہاتھوں کو دھوتے رہیں، اسی طرح منہ کو سوکھا نہ رکھیں بلکہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد پانی پیتے رہیں۔
اس نشست میں تحصیلدار وی پی کوٹرولی ، تعلقہ پنچایت آفیسر پربھاکر چکنمنے ، سنئیر صحت عامہ افسر ایریا دیواڑیگا و دیگر آفسران موجود تھے۔