وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نےٹوئٹ کر کے دی مبارکباد۔
ابھی تک دونوں ہی ایوانوں میں کوئی نہیں تھا کانگریس کا رکن
ابھی تک کانگریس سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کا ایک بھی رکن پارلیمنٹ نہیں تھا۔ سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کے بلامقابلہ منتخب ہونےکے بعد سےاب راجیہ سبھا میں کانگریس کا کھتہ کھل گیا ہے۔ راجستھان میں مدن لال سینی کےانتقال کے بعد یہ ایک سیٹ خالی ہوئی تھی۔
منموہن سنگھ بلامقابلہ منتخب ہوکرپارلیمنٹ پہنچے، راجستھان میں کھل گیا کانگریس کا کھاتہ
03:56PM Mon 19 Aug, 2019
جے پور: سابق وزیراعظم منموہن سنگھ راجستھان سےبلا مقابلہ راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدرمدن لال سینی کےانتقال کی وجہ سےخالی ہوئی اس سیٹ پرکرائےگئےانتخابات میں بی جے پی نےاپنا امیدوارنہیں اتارا تھا اورآج نامزدگی واپسی کی آخری تاریخ پرمنموہن سنگھ کومنتخب اعلان کردیا گیا۔
منموہن سنگھ کی جیت کا سرٹیفکیٹ سرکاری چیف وہپ مہیش جوشی نےلیا۔ خیال رہےکہ منموہن سنگھ گزشتہ بارآسام سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئےتھے، لیکن وہاں کانگریس کی اکثریت نہیں ہونےکی وجہ سے انہیں راجستھان لایا گیا۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی جیت کےساتھ ہی راجستھان میں کانگریس کا راجیہ سبھا میں کھاتہ کھل گیا۔
راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ٹوئٹ کرکے سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کومبارکباد پیش کی ہے۔ اشوک گہلوت نےکہا کہ ڈاکٹرمنموہن سنگھ کا منتخب کیا جانا پورے راجستھان کےلئےفخرکا موضوع ہے۔ ان کے وسیع علم اورتجربہ کا فائدہ پورے راجستھان کو ملے گا۔