شکست کے بعد صحافیوں پر بھڑک اٹھے وراٹ کوہلی ، جانئے پھر کیا ہوا ؟
01:45PM Wed 12 Sep, 2018
انگلینڈ کے خلاف اول ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ ہی ہندستانی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز 1۔4 سے گنوا دی۔ ہندستانی بلے بازوں اور کپتان وراٹ کوہلی کیلئے یہ سیریز بیحد مشکل رہی۔ وراٹ کوہلی نے رن تو بنائے لیکن ان کی اکپتانی سوالوں کے گھیرے میں آئی۔ ویسے آخری ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد وراٹ کوہلی کی مشکل ختم نہیں ہوئی۔ پریس کانفرنس میں وراٹ کوہلی سے ایک ایسا سوال پوچھ لیا گیا جس نے انہیں غصہ دلا دیا۔
میچ کے بعد ہوئی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے وراٹ کوہلی سے سوال پوچھا؟ "گزشتہ 15 سالوں کی بیسٹ ہندستانی ٹیم کا ٹیگ آپ کے اوپر دباؤ ڈالتا ہے ؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی ٹیم پچھلے 15 سالوں کی بیسٹ ٹیم انڈیا ہے۔ 'سوال سنتے ہی وراٹ کوہلی تھوڑے پریشان سے ہو گئے اور انہوں نے جواب دیا ، " ہمیں یہ ماننا چاہئے کہ ہم بیسٹ ٹیم ہیں"۔ اس پر صحافی نے ایک بار پھر پوچھا کہ کیا آپ گزشتہ 15 سالوں کی بہترین ٹیم انڈیا ہیں۔ وراٹ کوہلی نے جواب کے بجائے سوال کیا ، " آپ کو کیا لگتا ہے ؟۔" رپورٹر نے کہا "بالکل نہیں "اس پر وراٹ کوہلی نے کہا ، یہ آپ کا ماننا ہے ۔ شکریہ ' در اصل اوول ٹیسٹ سے پہلے ہیڈ کوچ روی شاستری نے م وجودہ ہندستانہ ٹیم کو پچھلے 15۔20 سالوں کی بیسٹ ٹیم بتایا تھا جبکہ سچائی روی شاستری کے بیان سے کافی دور ہے۔