جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج:بی جے پی کو جھٹکا، عظیم اتحاد نے دکھایادم
02:55PM Mon 23 Dec, 2019
جھارکھنڈ کی 81 نشستوں پر گنتی جاری ہے۔ ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ کانگریس کا اتحاد 42 سیٹوں پر آگے چل رہا ہے۔ اسی کے ساتھ بی جے پی 28 سیٹوں پر برتری حاص کیے ہوئے ہے۔وہیں بی جےپی29سیٹوں پرہی آگے ہیں۔ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق جے ایم ایم 25،اورکانگریس 11اور راشٹریہ جنتا دل 5سیٹوں پر آگے ہے۔
وہیں،بی جےپی29جھارکھنڈ وکاس مورچہ چار،آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹ یونین (اے جے ایس یو)اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)دو-دو ،کمیونسٹ پارٹی آٖ انڈیا (مارکسی-لینن)اور آزاد امیدوار نے ایک ایک سیٹ پر سبقت بنائی ہے۔ جے ایم ایم - ہراگوڑا،برہیٹ، بوریو، کردھرپور، ڈمری، گڈوا، گملا، ایچاگڑھ، کھرساواں، لاتیہار،لٹی پاڑا،مہیش پور،منجھ گاؤں،مانڈو،موہن پور،نالا،نرسا،سرائے کیلا،شیکاری پاڑا،سلی،سیسئی،تماڑ اور ٹنڈی اسمبلی حلقوں میں آگے ہیں۔وہیں کانگریس برہی، بیرمو، بوکارو، ہٹیا،جگنناتھ،جام تاڑا،جھریا،کولیویرا،لوہردگا،منیکا اور پانکی، اس کے علاوہ آر جے ڈی-چترا چھترپور، دیوگھر، گوڈا اور کوڈرما میں آگئے۔
وہیں بی جےپی نے باگھمارا،بھوناتھپور،وشونپور،چندن کیاری،ڈالٹن گنج،دھنباد،دمکا،گانڈئے،گریڈیہ،ہزاری باغ،جامہ،جمشید پور مشرق،جنشیدپور مغرب،جموا،جرمنڈی،کانکے،کھجری،کھونٹی مدھوپور،مہگاما،پاکڑ،راج محل،پوٹکا،رام گڑھ،رانچی ،سارٹھ،سمڈیگا،سندری اور تورپامین اسمبلی حلقوں میں سبقت بنائی ہے۔ اسی طرح جے وی ایم -دھنوار،مانڈر،پوڑئیا ہاٹ،سمریا۔اے جے ایس یو-گومیا اور جگسلائی۔بی ایس پی-وشرام پور اور حسین آباد۔سی پی آئی(ایم -ایل)-بگودراور آزاد امیدوار برکٹھا میں آگےہیں۔
کانگریس لیڈر آر پی این سنگھ نے کہا،ہمیں یقین تھا کہ جھارکھنڈ ہمارے اتحاد کو واضح اکثریت دے گا، رجحانات اچھے ہیں، لیکن میں آخری نتائج تک تبصرہ نہیں کروں گا، ہم نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہیمنت سورین ہمارے اتحاد کے سی ایم امیدوار ہوں گے۔رجحانات میں کانگریس اتحاد کو اکثریت حاصل کرنے کے بعد آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا۔ اس انتخاب میں مهاگٹھ بندھن کی یکطرفہ جیت یقینی نظرآرہی ہے، ہم نے ہیمنت سورین کی قیادت میں انتخاب لڑا ہے، وہ وزیر اعلی بننے جا رہے ہیں‘‘وہیں رجحانات میں بی جے پی کو پچھڑتا دیکھ سی ایم رگھوور داس بولے، ابھی نتائج آنے باقی ہے۔