ٹرمپ کا ایران معاملہ پر سعودی عرب اور یو اے ای کے رہنماؤں سے تبادلہ خیال
01:43PM Wed 28 Feb, 2018
واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرفہرست رہنماؤں سے ایران کی مبینہ ’غیر مستحکم سرگرمیوں‘ کے علاوہ دیگر اہم سلامتی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وائٹ ہاؤس نے آج ایک بیان جاری کر کے اس بات کی اطلاع دی ہے ۔ ٹرمپ نے دونوں عرب ممالک کے چوٹی کے رہنماؤں سے فون پر ایران سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی صدر نے سعودی عرب کے كراؤن پرنس محمد بن سلمان اور یو اے ای کے ابو ظہبی كراؤن پرنس شیخ محمد بن زید النہیان سے فون پر الگ الگ بات چیت کی ہے۔
ٹرمپ نے ایران کی مبینہ ’غیر مستحکم سرگرمیوں‘ کے علاوہ دہشت گردوں اور بنیاد پرستوں سے لڑنے کے طریقوں کےمنصوبے کو اجاگر کرنے کے لئے دونوں عرب ممالک کے لیڈروں کا شکریہ ادا کیا۔