ضلع پنچایت سی ای او محمد روشن کورونا مریضوں سے گفتگو کے لیے کاروار اسپتال پہنچے: ایس پی نے بھٹکلی عوام سے کی انتظامیہ سے تعاون کی اپیل
04:15PM Sat 9 May, 2020
بھٹکل: 9 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع پنچایت سی ای او جناب محمد روشن نے آج کاروار کے میڈیکل سائنس سینٹر پہنچ کر بھٹکل کے کورونا مریضوں سے گفتگو کی۔
پرسنل پروٹیکٹیو اکومپنٹ کٹ میں ملبوس محمد روشن نے مریضوں کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے وہ صرف اسپتال کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں اور ڈاکٹروں کے بتائے ہوئے مشوروں پر عمل کریں۔
موصوف نے اس موقع پر مریضوں سے درخواست کی کہ وہ اس دوران رمضان کے روزے نہ رکھیں تاکہ ان کا علاج زیادہ سے زیادہ کارگر ہو اور وہ جلد صحت یاب ہوسکیں۔
اس موقع پر ضلعی ایس پی نے بھی اپنے سوشیل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے عوام سے اپیل کی ہے کہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور باہر آنے کی کوشش بالکل نہ کریں ورنہ نتیجہ کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولس اور انتظامیہ عوام کی دشمن نہیں ہے بلکہ ہمارا مقصد کورونا سے عوام کو بچانا ہے جس کے لیے ہمیں سختی کی ضرورت پڑتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بیماری سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ احتیاط برتنے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے۔