جو با ادب ہوتے ہیں وہی نصیبہ وراور با کمال ہوتے ہیں : حا فظ رحمت ا للہ

04:52PM Mon 29 May, 2017

چنتا منی ( بھٹکلی نیوز) حیدر علی نگر محلے کی مسجد عائشہ میں چلرہے مکتب وانجمن باب ا لا سلام میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کا مشترکہ جلسہ حیدر علی نگر محلے میں مسجد کمیٹی کی ماتحت منعقد ہوا اس جلسہ میں قریب 60طلبہ و طالبات نے سات کلمے سنانے کے ساتھ ساتھ حمد نعت نظم تقریر مکالمے پیش کئے جسکو اھل محلہ و موقع پر موجود سامعین نے کافی پسند کیا اور کئی ایک نے خوش ہوکر بچوں کو دس ،بیس ، و سو سو روپے دئے ۔منعقدہ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے چنتا منی مسجد عمر کے امام و خطیب حا فظ رحمت ا للہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بچے با ادب ہوتے ہیں وہی نصیبہ ور اور با کمال ہوتے ہیں اور جو بچے ادب سے عاری ہوتے ہیں وہ یقیناًبد نصیب و بھکاری ہوتے ہیں انجمن و مکاتب کی اہمیت و افا دیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدارس کو انھیں مکاتب سے بچے ملتے ہیں انہوں نے بچوں کے والدین سے انجمن و مکتب میں بکثرت بچوں کو بھیجنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کی یہ ذمداری ہے کہ وہ اپنے اولاد کو صحیح تعلیم دلائیں اور اچھی تر بیت کریں اس موقع سے مکتب کے مدرس و مسجد عائشہ کے نائب امام حا فظ حبیب ا للہ نے چند تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دو سال کے عرصہ میں قریب 20بچوں نے نورانی قائدہ ختم کر کے قرآن شریف شروع کیا ہے اور سال آئندہ مزید 20 بچے قرآن شریف شروع کر نے والے ہیں اسی طرح سے انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ ہر بچہ جو کے پارہ عم یا قرآن شریف پڑھ رہا ہے اس کے لئے چا لیس دعائیں سمیت اردو پڑھنا بھی ضروری ہے انہوں نے بتا یا کہ فی الحال 70کے قریب بچے انجمن و مکتب کو آرہے ہیں سال آئندہ اسمیں اضا فہ کی امید ہے اس موقع سے طلبہ و طالبات کو انعام کے طور پر فضا ئل اعمال و منتخب احادیث سمیت چا لس دعائیں ،اردو قائدہ ،نورانی قائدہ ،چہل حدیث قلم وغیرہ دیا گیا جلسہ کی نظا مت مسجد عائشہ کے امام و خطیب حضرت مولانا ارشاد احمد نعمانی نے کی اس موقع سے الحا ج نوشاد سمیت نا مزد کونسلر نثار(شاہ) اورسابق کونسلر ریاض اور مسجد عائشہ کے سابق امام و خطیب مولانا امتیاز ا للہ خان کاشفی اسی طرح سے مسجد محبوب نگر مسجد آمنہ کے امام و خطیب حضرت مولانا محمد حسنین اور مسجد ایوبیہ کے امام و خطیب حضرت مولانا محمد اسحاق و دیگر بہت سے احباب موجود رہے