اسلام میں عورت کو اعلیٰ و اونچا مقام عطاء کیا ہے
02:43PM Wed 2 Nov, 2016
دوسرے مذہب کی عورتوں پر ہونے والے مظالم پر توجہ دیں:مولانا مزمل
بنگلور:(یف او یس) ہمارے دین کا دارومدار اللہ کے حکم پر ہے شریعت کے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی مسلم عورتوں پر ظلم کے بہانے اسلامی شریعت میں مداخلت ہرگز برداشت نہیں کیجائے گی۔ کل رات یہاں مسجد ابوبکر صدیق سلطان پالیہ بنگلور میں مولانا محمد مزمل رشادی والا جاہی نے اپنے خطاب میں یہ بات کہی۔ آپ نے کہا کہ دوسرے مذاہب کی بہ نسبت مسلمانوں میں طلاق کاتناسب بہت کم ہے دوسرے مذاہب میں میاں بیوی کے جھگڑے اور عدالتوں میں تنازاعات کا اتناسب مسلمانوں سے زیادہ ہے ہماری حکومت کو مسلم عورتوں کی فکر ہونے لگی ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک میں لوگوں کی بھلائی اور فلاح کی طرف توجہ دے طلاق پر پابندی کی بجائے شراب کے اڈوں پر پابندی لگائے پان پراگ جیسی نشیلی چیزوں پر پابندی لگائے زنا کے اڈوں اور فحش اشتہارات پر پابندی لگائے یہ سب برائی کی چیزیں ہیں جس کا اثر عورتوں پر بھی پڑرہا ہے مولانا مزمل نے بتایا کہ اسلام سراپا رحم اور کرم کرنے والا دین ہے جب یہ دین جانوروں پر رحم کرتا ہے تو عورتوں پر ظلم کیسے کرے گا؟ اور کہا کہ اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے اس کی مثال کسی اور مذہب میں نہیں ملتی ۔ ماں کے پاؤں تلے جنت قرار دیا گیا ہے بیوی کے بارے میں ہے کہ اگر شوہر بیوی کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتا ہے تو اللہ خوش ہوتا ہے۔ مولانا مزمل نے طلاق کے بارے میں بتایا کہ اللہ نے اپنی حکمت اور مصلحت کے تحت طلاق کا نظام بنا یا ہے یہ بیوی کوکنڑول میں رکھنے اور ڈرانے کے لئے ہے بے جا استعمال کرنے کے لئے نہیں اور یاد رکھیں طلاق اللہ کو نا پسند ہے۔ مولانا نے نوجوانوں کو آواز دی کہ وہ گھروں میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر بیوئیوں سے جھگڑا نہ کرو ا ور ان کی ضرورتوں کو پورا کرو اور اسلام کے احکامات پر عمل کرو۔ مسجد صباء چامنڈ ی نگر کے خطیب وامام مولانا افضل نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اجلاس میں دیگر مساجد کے خطیب وامام اور ذمہ دارانہ مساجد بھی شریک تھے۔