برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں پاکستانی شہریوں کی اکثریت آج عید منارہی ہے، مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے۔ امریکہ میں عیدالاضحی کے معاملے پر مسلم کمیونٹی تقسیم ہوگئی ہے۔جہاں کچھ لوگ آج عید الاضحی منارہے ہیں جبکہ زیادہ تربدھ کوعید قرباں منائیں گے۔دیگرمسلم ملکوں انڈونیشیا، ملائیشیا،جاپان اورافغانستان میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے-ہندوستان ، بنگلہ دیش اورپاکستان میں کل عید قرباں منائی جائے گی۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یورپی ممالک میں آج منائی جارہی ہے عید الاضحیٰ
11:29AM Sun 11 Aug, 2019
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا ر ہی ہے، مسجد الحرام میں حجاج کرام سمیت مسلمانوں کی بڑی تعداد نمازعید ادا کریگی۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی عید الاضحی کی نماز ادا کی جائیگی۔
انڈونیشیا ،ملائیشیا ،جاپان،افغانستان ،برطانیہ سمیت یورپی ملکوں میں آج عید منائی جارہی ہے۔امریکہ میں بعض آج اور زیادہ تر کل عید منائیں گے۔متحدہ عرب امارات میں بھی شہری آج عید قربان منا رہے ہیں۔ نماز عید کے بعد قربانی کیلئے لوگوں نے ذبح خانوں کا رخ کرلیا ہے۔