سالن مزیدار بنانے پر بیوی کا قتل
11:46AM Thu 27 Jul, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ باگلور لے آؤٹ پولیس تھانہ کی حدود میں ایک شرابی نے سالن مزیدار نہ بنانے پر بیوی کاقتل کردیا اور اس سلسلہ میں پولیس قتل کا معاملہ درج کرکے ملزم کو تلاش کررہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ میٹاگانا ھلی علاقہ کا رہنے والا45 سالہ ایلپا ایک آٹو ڈرائیور ہے اور وہ دیر رات شراب پی کر گھر پہنچا تھا اور شراب پینے کے لئے رقم دینے کی مانگ کرکے بیوی 45سالہ ناگما کی پٹائی کرتا تھا۔ کل رات بھر ایلپا نشے کی حالت میں گھر پہنچا اور کھانا کھاتے وقت سالن مزیدار نہ بنانے پر بیوی کا قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ آج صبح ناگما کی بیٹی 20سالہ شروتی کے جاگنے کے بعدقتل کاپتہ چلا ۔شروتی نے اسکی اطلاع پولیس کو دی اور پولیس نے موقعہ واردات پر پہنچ کر ضروری کاروائی کرنے کے بعدلاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری اسپتال بھیجا۔پولیس نے ضروری اقدامات کرکے ملزم کو تلاش کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔