امریکہ نے شام میں کیمیائی حملے کو بتایا المناک ، تصدیق ہونے پر عالمی برادری سے جوابی کارروائی کا مطالبہ

03:41PM Sun 8 Apr, 2018

واشنگٹن : امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے دومہ شہر میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کی خبر انتہائی المناک ہے اور صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے، جس کی تصدیق ہونے پر عالمی برادری سے جوابی کارروائی پر زور دیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوارٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اگر شام میں کیمیائی حملوں کے خبر کی تصدیق ہو جاتی ہے، تو یہ انتہائی المناک ہے اور عالمی برادری سے فوری جوابی کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ محترمہ ہیدر نوارٹ نے شامی حکومت کے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے شامی صدر بشار الاسد اور ان کے حامی روس کو کیمیائی حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے اور انہيں آئندہ کسی بھی کیمیائی ہتھیار کے استعمال سے باز رکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کلیدی طورپر روس کو کیمیائی حملوں کا مورد الزام ٹھہرایا جانا چاہئے۔