جے سی آئی کی جانب سے اتر کینرا کے سیلاب متاثرین کی امداد
03:51PM Wed 14 Aug, 2019
بھٹکل: 14 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جونیر چیمپبر انٹرنیشنل (جے سی آئی) کی جانب سے آج صبح اتر کینرا کے سیلاب متاثرین کے لیے آج بھاری مقدار میں کھانے پینے کی ضروری اشیاء بھیجی گئی ہیں۔
جے سی آئی بھٹکل کے صدر اشوک نے بتایا کہ جی سی آئی بھٹکل سمیت ملک بھر کے جے سی آئی ممبران نے اس میں تعاون کرتے ہوئے اپنی طرف سے حتی المقدور امداد دی ہے۔
اس موقع پر رمیش کھاروی، ناگراج شیٹھ، نائب صدر عبدالجبار شیرور اور دیگر جے وغیرہ موجود تھے۔