اسکول کے کمرے کو آگ لگانے سے ٹیچر زندہ جل مری
10:17AM Thu 24 Aug, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ شہر کے وکٹوریہ اسپتال میں گذشتہ پانچ دنوں سے زندگی اور موت کے درمیان جدوجہد کرنے کے بعد40سالہ خانہ دار خاتون زخمو ں کی تاب نہ لاکرچل بسی۔ اسے 18اگست کوماگڑی کی سرکای اسپتال سے وکٹوریہ اسپتال کو منتقل کیاگیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ 40سالہ سونندا ماگڑی تعلقہ شمبھیانا پالیہ دیہات کی سرکاری کنٹرا اسکول میں ٹیچر تھی اور اس کے دونوں بچے اسی دیہات کی سرکاری ہائی اسکول اورکالج میں پڑھتے ہیں۔ بڑا لڑکا شیوا پرساد پی یو سی سال دوم کا طالب علم ہے اور چھوٹا بیٹا رام پرساد ایس ایس ایل سی کا طالب علم ہے اور بیٹی پریادرشنی ساتویں جماعت کی طالبہ ہے۔ سونندا کا شہور رینوکارادھیا اس کی وفاداری پر شک کرتا تھا اور اس کی پٹائی کرتا تھا۔ گذشتہ16اگست کو سونندا اسکول میں پڑھانے کے بعد کلاس روم کی صفائی کررہی تھی۔ اس کا شوہر رینوکا رادھیا نے باہر سے دروازہ بند کرکے اسکول کے کمرے کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔آگ کی لپیٹ میں آنے سے سونندا بری طرح سے جھلس گئی تھی۔اسے ماگڑی کی سرکاری اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔دوسری طرف پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزم کو تلاش کررہی تھی۔ ملزم نے جنوبی کینرا ضلع دھرماستھل جاکر وہاں کے ایک کمرے میں خودکشی کرلی۔