اب ایک نیا فرمان: 'بھارت ماتا کی جے' نہیں تو اسکولوں میں داخلہ نہیں

12:58PM Mon 4 Apr, 2016

احمد آباد۔ بھارت ماتا کی جے بولنے کا تنازعہ ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس تنازعہ کی آنچ اب اسکولوں تک پہنچتی دکھائی دے رہی ہے۔ گجرات کے امریلی میں بی جے پی لیڈر نے اپنے اسکولوں میں بھارت ماتا کی جے نہیں بولنے پر داخلہ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ بھارت ماتا کی جے کا تنازع اب گجرات کے امریلی سے بی جے پی کے سینئر لیڈر دلیپ سنگھانی نے چھیڑا ہے۔ سنگھانی نے اپنے ماتحت چار اسکولوں میں اسے نافذ کر دیا ہے۔ سنگھانی نے اپنے اسکولوں میں ایسا نیا قانون بنایا ہے کہ اگر کسی کو اسکول میں داخلہ چاہئے تو اسے داخلہ فارم میں سب سے پہلے بھارت ماتا کی جے لکھنا ہو گا۔ اگر کوئی بھارت ماتا کی جے لکھنے سے انکار کرے گا تو اسے داخلہ نہیں دیا جائے گا۔