جماعت اسلامی کے وفد نے کی سوامی برہمانند  سرسوتی سے ملاقات

04:52AM Fri 3 Feb, 2017

بھٹکلیس نیوز / 3 فروری،2017 بھٹکل / (نامہ نگار) آچار کیری کی نچر مکی وینکٹ رمن مندر کی افتتاحی تقریب میں پہنچے سوامی  شری برہمانند سرسوتی سے جماعت اسلامی ہند بھٹکلکے ایک وفد نے ملاقات کی ۔اس موقع پر مندر انتظامیہ نے اس وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر وفد کی طرف سے شہر میں ہونے والے ملی پروگراموں میں بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔ وفد میں جماعت اسلامی کے امیر مقامی جناب مجاہد مصطفیٰ صاحب، جناب اشرف برماور صاحب،جناب محمد رضا مانوی صاحب، جناب یونس رکن الدین صاحب،جناب طلحہ سدی باپا صاحب وغیرہ موجود تھے۔