بھٹکل ریلوے اسٹیشن کے قریب پانی میں ڈوبنے سے ایک بزرگ کی موت
03:47PM Sat 18 Mar, 2017
بھٹکلیس نیوز / 18 مارچ،2017
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل ریلوے اسٹیشن کے قریب نالے میں نہانے گئے ایک بزرگ کا پانی میں ڈوبنے سے انتقال ہوا ہے جن کی شناخت دوانگیرے کے مقیم عطاء اللہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق عطاء اللہ بہت غریب انسان تھے اور گھر گھر مانگ کر گزارہ کرتے تھے ۔ آج صبح جب وہ نہانے کے لئے نالے کے پاس گئے تو غالباً ان کا پیر پھسل گیا اور وہ پانی میں ڈوب کر اللہ کو پیارے ہوگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
ان کی میت سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھی ہوئی ہے گھر والے ان کے آخری دیدار کے لئے نکل چکے ہیں، صبح تک ان کی تدفین ہونے کی امید ہے۔