جب آپ اس ویڈیو پر کلک کرتے ہیں، فیس بک پر آپ کے كنٹیکٹس کو وائرس خود کار طور پر اسکین کر لیتا ہے اور پھر وہ اسی طرح کا لنک آپ کے دوستوں کو بھیج دیتا ہے۔ یہ ایک طرح کا چین ویڈیو ہے جو ویڈیو پر کلک کرنے والے کسی کو بھی اپنی زد میں لے سکتا ہے۔ اس سے آپ کی پرائیویٹ انفارمیشن بھی دوسروں تک پہنچ سکتی ہے جو آپ کے لئے ایک بڑا نقصان ہوگا۔
اگر آپ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہوا ہے تو فوری طور پر اپنے دوستوں کو الرٹ کر دیں اور انہیں چیٹ میں آئے اس ویڈیو لنک کو نہ کھولنے کے لئے کہیں۔ اس طریقے سے آپ وائرس کو آگے پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔
اگر کلک کر لیا ہے تو کیا کریں ؟: ایکٹوٹی لاگ میں جائیں اور تمام پوسٹس کو ڈیلیٹ کر دیں۔ تمام مشتبہ ایپ کو اپنی پروفائل سے ہٹا دیں۔ براؤزر کو کلیئر کریں، کیش، کوکیز کو صاف کریں اور تمام طرح کی ہسٹری کو ہٹا دیں۔ اپنے ڈیسک ٹاپ کو چیک کریں اور پتہ لگائیں کہ کہیں اس میں وائرس تو نہیں ہے اور اینٹی وائرس کی مدد سے اسے ہٹا دیں۔
فیس بک پر تیزی سے پھیل رہا ہے یہ ویڈیو وائرس، آپ بھی تو نہیں ہوئے شکار؟
03:28PM Mon 3 Oct, 2016
نئی دہلی۔ فیس بک پر ان دنوں ایک عجیب و غریب وائرس نے ہلچل مچا دی ہے۔ ڈھیر سارے یوزرس فیس بک وائرس ویڈیو کے بارے میں شکایت کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیوآپ کے فیس بک پروفائل پر دوڑ رہا ہے۔ اگر آپ بھی اس طرح کے ویڈیو کا شکار بنے ہیں تو ہوشیار ہو جائیں، اسے قطعی کلک کر کھولنے کی کوشش نہ کریں۔ یہ ہیکروں کی طرف سے پیدا کیا گیا وائرس ہے۔
یہ ویڈیو ایک طرح کے فیچرڈ ویڈیو کی طرح آپ کی چیٹ میں آتا ہے۔ اسے دیکھ کر ایک عام صارف کو خوشی ہوتی ہے کیونکہ وہ سوچتا ہے کہ اس کے دوست نے اس کے لئے ایک خاص ویڈیو بنا دیا۔ ہیکرس اس کے آئکن میں آپ کے دوست کی تصویر کا استعمال کرتے ہیں جس سے یہ تھوڑا سا اصلی لگتا ہے۔